تصویری رپورٹ: نئی ضریح کے جالی نما حصوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ضریح ساز ورکشاپ کے عملہ نے حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے جالی نما حصوں کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

ضریح کے جالی نما حصوں کو ’’مشبک‘‘ یا ’’دھنہ‘‘ کہا جاتا ہے ضریح میں لگائے جانے والے ان جالی نما حصوں کی کل تعداد 14 ہے اور ان میں سے ہر حصہ چاندی سے بنے 238 دائروی گیندوں اور 36 نصف دائروی گیندوں اور501 جوڑوں پر مشتمل ہے۔ ہر جالی نما حصے کی لمبائی میں23 مذکورہ گیندیں اور چوڑائی میں 12 گیندیں لگائی گئی ہیں۔ اور ہر گیند پہ لگائی گئی چاندی کی چادر کی موٹائی 3 ملی میٹر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: