صاف پانی کی قلت کے شکار علاقہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پینے کے پانی کی مستقل فراہمی.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے رفاہی منصوبوں کے سلسلہ کی ایک کَڑی کے طور پر کربلا حلہ روڈ پہ واقعہ ’’جرف البو عامر‘‘ کے علاقہ میں پانی کو صاف کرنے اور اسے پینے کے قابل بنانے کے لیے ایک کارخانہ لگایا ہے تاکہ اس علاقہ میں پینے کے پانی کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ جرف البو عامر کا علاقہ ایک طویل عرصے سے پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہے اور اس علاقہ کے لوگوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے اس مسئلہ کے حل میں مدد طلب کی جس پہ علامہ صافی(دام عزہ) نے اس علاقے میں فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹر پلانٹ کی تنصیب کا حکم دیا جس کے بعد انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے واٹر سپلائی کے شعبہ نے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیا اور آج اس علاقہ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں میسر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: