ضریح کی جالی کے بالائی محراب کے گرد سونے سے بنے تکون نما حصوں کی تنصیب.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح میں چاندی کی جالی نصب کرنے کے بعد جالی کے بالائی محرابی کونے کے گرد سونے سے بنے ایک تکون نما فریم کو نصب کیا گیا ہے کہ جسے آپ ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

ضریح کی ہر جالی کے بعد سونے سے بنے یہ حصے نصب کیے گئے ہیں کہ جن کی کل تعداد18 ہے اس تکونی فریم کو 22 کیرٹ سونے سے بنایا گیا ہے کہ جس کی موٹائی 1 ملی میٹر اور سائز(10×55)سینٹی میٹر ہے۔

یہ حصہ اپنے دیدہ زیب نقش و نگار اور دل لبھانے والے ڈیزائن کی بدولت اپنی مثال آپ ہے اور اس فن کا شہکار اور اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔

اگر آپ نئی ضریح کی جدید ترین تصاویر اور ضریح کی تنصیب کے مراحل دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/photos/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: