حضرت فاطمہ(س) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ذی قار یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے ثقافتی سیمینار کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے ذی قار یونیورسٹی کے ساتھ مل کر حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا ہے کہ جس کی تقاریب 3 روز تک جاری رہیں گی کہ جن میں مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالات، کتابوں اور تصاویر کی نمائش اور نعت خوانی اور قصائد خوانی کی محافل شامل ہیں۔

سیمینار کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک امام علی(ع)، اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی اور متعدد سکالرز نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے حوالے سے مختلف موضوعات پہ تقاریر کیں۔

ذی قار یونیورسٹی کے چانسلر ریاض شنتہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے جشن میلاد پہ ذی قار یونیورسٹی اس پروگرام کے انعقاد پہ سعادت اور شرف محسوس کرتی ہے اس سیمینار میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے اخلاقی، تاریخی، دینی اور انسانی کردار پہ سکالرز نے روشنی ڈالی کہ جس نے ہمیں رسول خدا(ص) اور قرآن کے پرچم تلے رہ کر عراق کے ان مشکل ترین حالات میں بھی حق کے ساتھ متمسک رہنے کے عزم میں اضافہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: