روضہ مبارک حضرت امام علی (ع) میں صحن فاطمہ زہراء(س) کے ایک حصےکی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کا انعقاد.....

افتتاحی تقریب
روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام میں صحن فاطمہ زہرا(س) کے ایک حصے کی تعمیر مکمل ہونے پر ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرجعیت اعلی اور دیگر مراجعین کے نمائندوں ،کے علاوہ دینی ،سماجی، علمی سیاسی اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قاریحاج رافع عامری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔

اس کے بعدروضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کے جنرل سیکرٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے افتتاحی کلمات ادا کئے جس میں انہوں نے حاضرین کو ولادت باسعادت کے پر سعید موقع پر مبارک باد دی اور اس عظیم دن کی مناسبت سے اس محفل کو نہایت بابرکت قرار دیااور اس منصوبے میں تعاون کرنے والے اداروں خصوصا الکوثر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اب اس منصوبے کا ایک حصہ زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہے اور انشاء اللہ باقی تعمیر بھی اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو کر زائرین امام علی (ع) کے لیے کھول دی جائے گی ۔

اس کے بعد رھبر انقلاب اسلامی ایران کے نمائندے نے حاضرین سے خطاب کیا اس کے بعد عراق میں مقامات مقدسہ کی تعمیر کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سربراہ نے خطاب کیا اور اس تعمیر میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اوراس تقریب کا اختتام بی بی کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شان میں قصیدہ پر ہوا ۔جس کے بعد رسم افتتاح ادا کی گئی ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: