روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی طرف سے پاکستان میں منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت(نسيم كربلاء) کی تقریبات کا آغاز.....

بروزبدھ 20 جمادي الثاني 1437 هـ بمطابق 30 مارچ 2016 ءکوروضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی طرف سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تیسرا سالانہ ہفتہ ثقافت (نسیم کربلا ) کی تقریبات جامعہ کوثر میں شروع ہو گئی ہیں۔

ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب جامعہ کوثر کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں عراق میں موجود تمام مقدس روضوں(العلوية والكاظمية والعباسية) اور دیوان وقف شیعی کے وفود کے علاوہ پاکستان کی بہت سی علمی،دینی،ثقافتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز
روضہ مبارک حضرت امام علی(ع) کے قاری قرآن سید حیدر میالی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔

اس کے بعد جامعہ کوثر کے پرنسپل اور پا کستان میں دینی مرجعیت کے نمائندے علامہ شیخ محسن علی نجفی(دام عزہ) نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں روضہ مبارک حضرت امام علی(ع)، حضرت امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت امام موسی کاظم(ع) و حضرت امام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارے اور اداری سربراہان کا اس ہفتہ ثقافت کے پاکستان میں انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اسے تاریخ میں برصغیر میں منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام قرار دیا۔
علامہ شیخ محسن علی نجفی(دام عزہ) نے کہا ہے کہ یہ ہفتہ ثقافت اس ملک میں رہنے والے مومنین کے لیے اصلی اسلامی ثقافت کو اپنانے میں مدد گار ثابت ہو گا اور اس ملک میں ثقافتی لیول کو بلند کرنے کے سلسلہ میں یہ ایک بہت اہم قدم ہے۔ کربلا سے آنے والے بھائیوں نے ہمیشہ رہنے والے حسینی پیغام کو پوری دنیا میں پہنچانے کے لیے سفر کی مشکلات کو برداشت کیا ہے حالانکہ اہل عراق اب تک تاریخ کے بد ترین ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی لمحہ بھر کے لیے بھی طاغوت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا لہٰذا ہم دل کی گہرائیوں سے محبت ،ولاء ،علم و حوزات اور مقدس روضوں کی سر زمین عراق سے آنے والے مہمانوں کا یہاں آنے اور اس پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔


اس کے بعدجناب سیدموسی تقی خلخالی نے دیوان وقف شیعی کے سربراہ سید اعلاء موسوی کا پیغام پڑھ کر سنایا،اور چند کلمات جناب سید فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے فضائل کو بیان کیے۔
اور اس کے بعد روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جناب سید افضل شامی نے خطاب کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: