اسلام آباد میں جاری ہفتہ ثقافت کے تیسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں محفل قرآن اور خواتین کا سیمینار.....

روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مشارکت اور جامعۃ الکوثر کے تعاون سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام نے پاکستان کے دار الخلافۃ اسلام آباد میں نسیم کربلاء کے نام سے ہفتہ ثقافت کا انعقاد کیا ہے کہ جس کی تقاریب جامعۃ الکوثر میں جاری ہیں۔

ہفتہ ثقافت(نسیم کربلاء) کے تیسرے دن کی تقاریب کے ضمن میں محفل قرآن منعقد ہوئی کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل میں عراق سے آئے ہوئے مقدس روضوں کے قاریان قرآن اور پاکستانی قاریوں نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔

تیسرے دن کی تقاریب کے ضمن میں خواتین کا ایک سیمینار بھی منعقد ہوا کہ جس میں اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ علامہ شیخ صلاح کربلائی نے تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں رہنے والے شیعیان اہل بیت علیھم السلام کی ولاء اور اہل بیت علیھم السلام سے مودت کی بہت تعریف کی اور ہر سال اردو زبان میں مابین الحرمین میں منعقد ہونے والے جشن کا بھی ذکر کیا۔

علامہ صلاح کربلائی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا تمام خواتین کے لیے معاشرے میں اپنے کردار کی ادائیگی اور صحیح راستے کے اختیار کے حوالے سے مشعل راہ ہیں۔

اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری سید افضل شامی نے خطاب کیا اور خدا کی معرفت اور گناہوں سے دوری کے لیے اہل بیت علیھم السلام کی نہج پہ گامزن رہنے پہ زور دیا۔

سید شامی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے لیے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی تحریر کردہ آٹھ نصیحتوں کو بھی پڑھا۔
نماز مغربین کے بعد شروع ہونے والے محفل قرآن میں روضہ مبارک امام علی(ع) کے قاری سيد محمد الميالی، روضہ مبارک امام حسین(ع) کے قاری علاءموسوی، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے قاری همام كاظمی، اور جامعہ کوثر کے متعدد قاریوں نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: