روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ علمدار وفا سے توسل کا بہترین ذریعہ ہے(رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد اعظم)

اسلام آباد میں جاری ہفتہ ثقافت میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انٹر نیٹ کے شعبہ نے بھی اپنا ایک سٹال لگایا ہوا ہے کہ جہاں پر اپنی نیابت میں حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کروانے کے لیے مومنین اپنے نام لکھ رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے نیابت میں زیارت کے صفحہ پہ مومنین کی بڑی تعداد اپنا نام درج کر رہی ہے اور انہی افراد میں آج پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد اعظم خان نے بھی اپنا نام درج کیا اور سٹال کی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ علمدار وفا سے توسل کا بہترین ذریعہ ہے۔

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہفتہ ثقافت میں حرم کی تصاویر، دستاویزی فلموں پر مشتمل سیڈیز اور مباہلہ کے موضوع پہ بنائی گئی ایک فلم بھی تقسیم کی جارہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: