عراق میں پہلی مرتبہ الکفیل ہسپتال میں(H.I.S) نظام کا استعمال.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ہسپتال اپنے تجربہ کار طبی عملے اور جدید ترین طبی مشینری کے حوالے سے ہی صرف منفرد نہیں ہے بلکہ اس ہسپتال کا پورا اداری نظام بھی(H.I.S) کے ذریعے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔

عراق میں پہلی مرتبہ الکفیل ہسپتال میں مذکورہ بالا نظام کے ذریعے یہاں آنے والے مریضوں اور ان کے علاج معالجے کے لیے پیش کی جانے والی تمام خدمات کو محفوظ کر لیا جاتا ہے اور کسی بھی وقت ضروت کے تحت ہر مریض کے یہاں موجود ریکارڈ کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہسپتال (5,000م2)رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی عمارت کی 6 منزلیں ہیں اس ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹر اور دیگر طبعی شعبوں کے دسیوں ہال اور کمرے ہیں اس ہسپتال میں 135 مریضوں کو ایڈمیٹ کرنے کی گنجائش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: