تصویری رپورٹ: نئی ضریح کے تمام جالی نما حصوں کی تنصیب کا کام مکمل......

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح مبارک کے تمام جال نما حصوں کی تنصیب کا کام آج مکمل کر لیا گیا ہے اس موقع پہ روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأییدہ) بھی موجود تھے کہ جنہوں نے ان حصوں کی تنصیب میں حصہ لیا اور ان اختتامی مراحل میں تنصیبی کاموں میں حصے لینے کا شرف حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ضریح کے جالی نما حصوں کی تنصیب کا کام کافی دن پہلے شروع کر دیا گیا تھا لیکن بعض حصوں کی تنصیب کو آخری مراحل تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا تا کہ ضریح کے اندرونی حصہ میں جاری کاموں میں آسانی رہے اور چھت والے حصوں کی تنصیب کا کام بھی بغیر کسی دشواری کے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

یاد رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے جانبی ستونوں یعنی ضریح کے دیواروں میں بنائے گئے لکڑی کے ہیکل پہ چاندی کے ستونوں کی تنصیب مکمل کرنے کے بعد ان کے بالائی سرے پہ چاندی سے بنے تاج نما حصوں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

جانبی ستونوں کے بالائی سروں پہ لگائے گئے ان تاج نما حصوں کی کل تعداد 18 ہے کہ جن کو بنانے میں تقریبا 5 مہینے لگ گئے۔
لکڑی کے ہیکل پہ نصب کیے گئے ان ستونوں میں سے ہر ایک کا وزن 19 کلو گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 15 ملی میٹر ہے۔
چاندی کے بنے یہ ستون لکڑی کے ہیکل پہ ایک غلاف کی صورت نصب کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضریح کا یہ حصہ بھی چاندی کے باقی حصوں کی طرح 999 کیرٹ چاندی سے بنایا گیا ہے اور اس میں دو فیصد 24 کیرٹ خالص سونا بھی ملایا گیا ہے۔‏

اگر آپ ضریح کے تمام تنصیبی مراحل کو تصاویر میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/photos/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: