تصویری رپورٹ: حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کی تنصیب کے جدید مراحل.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے افتتاح کے لیے امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد یعنی تیرہ رجب کا دن مقرر کیا گیا ہے لہٰذا مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے ضریح کے تمام اجزاء کی تنصیب مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے اور اس وقت صرف چند اجزاء کی ہی تنصیب باقی رہ گئی ہے۔




حال ہی میں سب سے آخری جزء جو ضریح پہ نصب کیا گیا ہے وہ قرآنی آیات پہ مشتمل سنہری پٹی ہے ضریح کے بالائی حصہ میں موجود یہ پٹی ضریح کے چاروں طرف نصب کی گئی ہے یہ پٹی تانبے کی ہے جس کی موٹائی 20-30 مائیکرو تک ہے اور اس پر خالص سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے اور اسی طرح اس میں نیلے رنگ کی مینا کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔



ضریح کے بالائی حصہ پہ کتابت پہ مشتمل تین پٹیاں نصب کی جائیں گی کہ جن میں سے دو پہ قرآنی آیات لکھی ہوئی ہیں اور ایک پٹی پہ اشعار مکتوب ہیں۔ قرآنی آیات اور اشعار کے درمیان آفریز نصب ہے۔

قرآنی آیات والی پٹی پہ ڈاکٹر روضان بھیہ کے خط میں سورہ دھر مکتوب ہے اس پٹی کی چوڑائی (18,5سینٹی میٹر) اور لمبائی(19,78میٹر) ہے۔

اگر آپ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تنصیب کے تمام مراحل کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/photos/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: