روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ لہرانے والا عَلَم پہلی مرتبہ کسی مزار پہ چادر کے طور پر چڑھایا گیا.....

عراق کے مقدس روضوں کا وفد ان دنوں صوبہ سندھ کے دورہ پہ ہے کہ جہاں وہ مختلف شہروں میں جا کر مومنین سے مل رہا ہے اور تقاریب میں شرکت کر رہا ہے اسی سلسلہ میں مقدس حرموں کے وفد نے آج سیہون شریف میں حاضری دی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پہ لہرانے والے عَلَمْ کو مزار پہ چادر کے طور پر چڑھایا۔

حضرت سید حسین بن سید ابراہیم مجاب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پہ حاضری دینے کے لیے جب وفد شہر کی حدود میں پہنچا تو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے وفد کا پُر جوش استقبال کیا اور مزار تک لوگ جلوس کی شکل میں وفد کے ساتھ رہے۔

مزار پہ پہنچنے کے بعد وفد نے فاتحہ پڑھی اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے مؤذن قاری سید علاء موسوی نے تلاوت قرآن مجید کی اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ علامہ شیخ صلاح کربلائی نے دعا منگوائی اور پھر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عَلَمْ کو چادر کے طور پر مزار پہ چڑھایا گیا۔

سیہون شریف کے متولی شیخ کرم علی حیدری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ یہ مزار ہر خاص و عام کی زیارتگاہ ہے اور اس مزار کو اہل بیت علیھم السلام کے دشمنوں کی تخریب کاریوں سے بچانے کے لیے اس کے متعدد نام رکھے گئے ہیں کہ جن میں سے مشہور ترین نام عثمان مروندی قلندر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: