نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا بروز بدھ 9اپریل 2016ء کو رجب المرجب 1437ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔
اس مہینے کی پہلی تاریخ کوولادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام ہے اور یہ بڑی عظمت والا دن ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں:
1:روزہ رکھنا روایت میں ہے کہ حضرت نوح(علیہ السلام) اسی دن کشتی پر سوار ہوئے اور آپؑ نے اپنے ساتھیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا پس جو شخص اس دن کا روزہ رکھے گا تو جہنم کی آگ اس سے ایک سال کی مسافت پر رہے گی ۔
2:غسل کرنا
3:حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرےحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: پہلی رجب کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے والے کو خدائے تعالیٰ یقینا بخش دے گا ۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔