عباس عسکری یونٹ اور حشد شعبی نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیا.....

عباس عسکری یونٹ نے بروز ہفتہ 1 رجب المرجب 1437 ھ بمطابق 9 اپریل 2016 ء کو ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ عباس عسکری یونٹ نے حشد شعبی، امام علی برگیڈ، علی اکبر برگیڈ،حشد ترکمانی رجمنٹ 16 اور کتائب سید الشھداءکے ساتھ مل کر داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور تمہیدی طور پر قریۃ البشیر کے علاقہ میں داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور اس وقت عباس عسکری یونٹ اور حشد ترکمانی کے توپ خانہ سے داعش کے ٹھکانوں پہ شدید گولہ باری کی جا رہی ہیں اور عنقریب قریۃ البشیر کی آزادی کے لیے آخری قدم اٹھا لیا جائے گا۔

عباس عسکری یونٹ کے سربراہ میثم زیدی نے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا افواج اور پیشمگرگہ کے باہمی تعاون اور خفیہ معلومات کی بناء پر داعش کے کیمیائی حملہ آوروں حسين حميد حسن العزّي عرف ابو برجس، عبد القادر ابراهيم عطية، عباس كردي اور متعدد داعش کے کمانڈروں کو زمینی گولہ باری اور فضائی حملوں سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ان حملوں اور حشد شعبی کی پیش قدمی کے نتیجہ میں قریۃ البشیر میں داعش کی سپلائی لائن کٹ چکی ہے اور داعش کے دہشت گرد پیچھے ہٹنے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: