تصوریری رپورٹ: پاکستان کے شہر حیدرآباد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عَلَمْ.....

پاکستان کے شہر حیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی علیہ السلام کے مقام پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عَلَمْ کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت عباس علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا پُر جوش انداز میں اظہار کیا۔

اس موقع پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ علامہ شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پہ لہرانے والا یہ عَلَم عزم اور ثابت قدمی کی علامت ہے اسی عَلَمْ کو دینی قیادت کی پکار پہ لبیک کہنے والوں نے میدان جنگ میں بلند کیا اور داعش اور دیگر عالمی دہشت گردوں کو ہر جگہ شکست فاش سے دوچار کیا۔ میدان جنگ میں جہاں بھی یہ عَلَمْ گیا فتح و نصرت نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والوں کے قدم چومے۔
اس تقریب میں عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے ہمیں حیدر آباد سے اس ایمانی تقریب کی کچھ تصاویر بھیجی ہیں کہ جنہیں آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: