قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.....

عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے کہا ہے کہ قریۃ البشیر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے آپریشن کا آغاز بروز اتوار2 رجب1437 ھ بمطابق 10 اپریل 2016 ء کو صبح 9 بجے کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں امام علی برگیڈ، عباس عسکری یونٹ، علی اکبر برگیڈ، حشد ترکمانی رجمنٹ 16 اور کتائب سید شھداء کے جوان اپنی بہادری کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

آپریشن کا آغاز عباس عسکری یونٹ اور مذکورہ بالا افواج کے جوانوں نے قریۃ البشیر کے مشرقی اور مغربی طرف سے داعش پہ حملے کے ذریعے کیا اور فوری طور پر اپنے ابتدائی اہداف کو حاصل کر لیا ہے۔

اس وقت بھی داعش اور حشد شعبی کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں کہ جن میں داعش کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ) اور علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اس آپریشن کے لیے ہر طرح کی مطلوبہ امداد محاز جنگ تک پہنچا رہے ہیں اور براہ راست مجاہدین سے رابطے میں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: