قریۃ البشیر کی آزادی کے لیے بر سر پیکار مجاہدین کے لیے علامہ صافی کا پیغام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے قریۃ البشیر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے بر سر پیکار مجاہدین کے لیے حضرت عباس علیہ السلام کے جوار سے ایک پیغام بھیجا ہے کہ جس میں علامہ صافی نے کہا ہے:

آپ کی قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کے لیے جدو جہد کا ثمرہ ظاہر ہو گیا ہے اور اس سر زمین کو مکمل طور پر تکفیریوں اور دہشت گردوں سے خالی کرانے اور اسے داعش سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہےداعش کے خلاف آپ کی کامیابیوں کی خبریں مجھ تک مسلسل پہنچ رہی ہیں کہ جن میں آپ نے داعش کو ناکوں چنے چبوا کر ذلت و رسوائی کا راستہ دکھایا ہے۔ سب اپنے عزم و حوصلہ کو بلند رکھیں اور ثابت قدم رہیں۔ اللہ تعالیٰ شھداء کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا کرے اس عظیم سر زمین کے دفاع کے لیےہرمعرکہ خون کا طلبگار ہوتا ہے کہ جس سے اس کی مٹی سیراب ہوتی ہے۔ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے جوار سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو فتح و نصرت سے کامیاب و کامران فرمائے اس زمین کی ہر بالشت کو آزاد کروانے میں آپ کی مدد کرے۔آپ کو آپ کے دشمنوں سے محفوظ رکھے آپ کو بلندیوں اور کامرانیوں سے نوازے ور داعش اور دہشت گردوں کو ذلیل و رسوا کرے۔ بے شک فتح و نصرت اللہ کی ہی طرف سے ہے۔

واضح رہے عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے کہا ہے کہ قریۃ البشیر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے آپریشن کا آغاز بروز اتوار2 رجب1437 ھ بمطابق 10 اپریل 2016 ء کو صبح 9 بجے کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں امام علی برگیڈ، عباس عسکری یونٹ، علی اکبر برگیڈ، حشد ترکمانی رجمنٹ 16 اور کتائب سید شھداء کے جوان اپنی بہادری کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: