سونے سے بنے ضریح کے اہم اور دیدہ زیب حصہ ’’آفریز‘‘ کی تنصیب.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے بالائی اہم ترین حصہ’’آفریز‘‘ کی تنصیب کا عمل حال ہی میں شروع کر دیا گیا ہے۔

چوڑائی میں (S) کی شکل میں بنا ہوا یہ حصہ دیدہ زیب نقش و نگار اور دل لبھانے والے ڈیزائنز کا اعلیٰ ترین شاہکار ہے ضریح کے چاروں طرف نصب ہونے والا یہ حصہ (18) اجزاء پر مشتمل ہے اور ہر جزء کا وزن تقریبا(9) کلو گرام ہے اور اس کی لمبائی(128) سینٹی میٹر اور چوڑائی(35) سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا موٹائی(1) ملی میٹر ہے ان (18) اجزاء میں سے ہر ایک کے بعد بیضوی شکل کی ایک تختی نصب کی گئی ہے کہ جس پہ عالمی شہرت یافتہ خطاط فراس بغدادی کے خط میں معصومین علیھم السلام کے نام لکھے ہوئے ہیں۔

آفریز کو خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کی تیاری کے لیے کمپیوٹرائز پروگرام اور جدید ترین آلات سے مدد لی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: