العمید رسالہ کا سولہواں شمارہ امام صادق (ع) کے افکار پہ مشتمل ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت سیکشن سے تحقیقی موضوعات پر مشتمل رسالہ(العمید) کا سولہواں شمارہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ خاص ہے۔

العمید کے ایڈیٹر ڈاکٹر شوقی مصطفی موسوی نے بتایا ہے کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ یہ رسالہ محققین کے لیے جدید اور نادر مضامین پیش کرے اس سلسلہ میں ہمیں دسیوں یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور سکالرز کا تعاون حاصل ہے اسی سلسلہ کی کَڑی شمار ہونے والا ہمارا نیا شمارہ ’’امام جعفر صادق علیہ السلام کی نظر میں ایک پُر امن معاشرہ‘‘ کے عنوان پہ تین مضامین کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

پہلا مضمون امام اعظم کالج میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر محمد ضیاء الدین خلیل کے قلم کی بہترین کاوش ہے کہ جس کا موضوع’’ امام جعفر صادق علیہ السلام کی نظر میں معاشرے کی تربیت کے اصول‘‘ ہے

دوسرا مضمون اصفحان یونیورسٹی میں پڑھانے والی ڈاکٹر سمیۃ حسن علیان کی تحریر ہے کہ جس کا موضوع’’ امام صادق علیہ السلام کی درسگاہ ایک مثالی اسلامی یونیورسٹی کی اعلیٰ ترین مثال ہے‘‘

تیسرا مضمون قادسیۃ یونیورسٹی سے ڈاکٹر مھا طاہر عیسی نے بھیجا ہے کہ جس کا موضوع’’امام صادق علیہ السلام سے ملنے والے ورثے میں اخلاقی خطاب‘‘ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: