عباس عسکری یونٹ کے میزائلوں سے 60 داعشی دہشت گرد ہلاک.....

عباس عسکری یونٹ کے توپ خانہ برگیڈ نے قریۃ البشیر میں موجود داعش کے ٹھکانوں کو جہنم میں تبدیل کر رکھا ہے اور آج ایک کاروائی کے دوران توپ خانہ برگیڈ نے داعش کے کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 60 سے زائد داعش کے دہشتگرد واصل جہنم ہوئے۔

عباس عسکری یونٹ کے سبربراہ شیخ میثم زیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ آنے والی شب جمعہ میں ہم قریۃ البشیر کے مرکز میں موجود مقام امام علی علیہ السلام اور مقام امام رضا علیہ السلام میں دعائے کمیل کی محفل کا انعقاد کریں گے۔

میثم زیدی کے اس اعلان سے عباس عسکری یونٹ اور قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کے لیے بر سر پیکار عسکری رضاکاروں کی کامیابیوں اور چند دنوں میں قریۃ البشیر سے داعش کے خاتمے کا باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید نزار حبل المتین نے عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی سے ٹیلیفون پہ بات کرتے ہوئے ان کامیابیوں پہ مبارک باد پیش کی ہے اور فتح و نصرت کے لیے اپنی خصوصی دعاؤں کا ذکر کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: