نئی ضریح کا حال ہی مکمل ہونے والا کام .....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے اجزاء کی تنصیب کا کام اپنے آخری مراحل میں پہنچنے والا ہے ضریح کی تنصیب کا کام کرنے والے عملے کی کاوشوں کی بدولت حال ہی میں ضریح کے نصب ہونے والے اجزاء درج ذیل ہیں:

1۔ ضریح کے بالائی حصہ پہ کتابت پر مشتمل پٹیوں کے درمیان آفریز کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے یہ آفریز (22) کیرٹ خالص سونے سے بنائی گئی ہے (S) کی شکل میں خم دار یہ آفریز (18) پلیٹوں پر مشتمل ہے اور ہر پلیٹ کی لمبائی(128) سینٹی میٹر اور چوڑائی(35) سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی (1) ملی میٹر ہے۔
اس آفریز پہ دیدہ زیب نقش و نگار اور خوبصورت ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔
2- آفریز کی پلیٹوں کے درمیان (14) بیضوی شکل کی تختیوں کی تنصیب کہ جن پرڈاکٹر روضان بھیہ کے خط میں (14) معصومین علیھم السلام کے نام لکھےہوئے ہیں۔

3- ضریح کے چاروں کونوں کے اوپر صراحی نما گلدانوں کی تنصیب۔
4 - ضریح کے بالائی حصہ پہ قرآنی کتابت کے اوپر اور پھولوں والی پٹی پہ طلائی ہولڈروں اور ان میں خوبصورت بلبوں کی تنصیب۔
5- جن اجزاء کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے ان کی تنصیبی مضبوطی کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی جانچ۔

اگر آپ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے ابتداء سے انتہاء تک تمام تنصیبی مراحل کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کر یں:

https://alkafeel.net/photos/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: