قریۃ البشیر کے شھداء کے اہل خانہ سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی تعزیت.....

عراق کے شمال میں واقع قریۃ البشیر کو داعش سے خالی کروانے کے لیے اس وقت شدید جنگ ہو رہی ہے عسکری رضا کار اپنی قربانیوں اور دہشت گردوں کے خلاف اپنے عزم کی بدولت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اب تک اس معرکہ میں دسیوں جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مختلف شہروں میں جا کر قریۃ البشیر کے معرکہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔جانب منلزيارة

مقدس روضوں کے وفد نے بصرہ، ناصریہ اور دیوانیہ سے تعلق رکھنے والے شھداء کے گھروں میں جا کر شھداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور شھداء کے ورثاء کی کفالت اور سرپرستی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفد نے شھداء کے ایصال ثواب کے لیے منعقد ہونے والی مجالس عزاء اور فاتحہ خوانی کی محافل میں بھی شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: