علامہ صافی(دام عزہ) کے ہاتھ سے حضرت عباس(ع) کی ضریح کے آخری جزء کی تنصیب.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تنصیب کا عمل گزشتہ ماہ شروع کیا گیا اور پرانی ضریح کو اٹھانے کے بعد نئی ضریح کے تمام اجزاء کو مختلف مراحل میں ایک ایک کر کے نصب کیا گیا اور آج علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے ہاتھوں ضریح کے آخری جزء کی تنصیب کے بعد نئی ضریح کی تنصیب کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے ضریح کی چھت کے بالائی حصہ کے چاروں کونوں میں لگائی جانے والے گلدانوں میں سے آخری گلدان کو اپنے ہاتھوں سے نصب کر کے ضریح کی تنصیب کا کام مکمل کیا۔

نئی ضریح کے تنصیبی عمل کی تکمیل کے بعد ضریح کے افتتاح کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور انشاء اللہ حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کے پُر مسرت دن(13 رجب) حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

اگر آپ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے تمام تنصیبی مراحل کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/photos/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: