روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد اگلے مورچوں کے دورے پہ.....

اعلیٰ دینی قیادت کے اوامر کی تعمیل اور اپنے اخلاقی فریضہ کی ادائیگی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام محاذ جنگ اور مختلف مقامات پہ اگلے مورچوں کے دورے کرتے رہتے ہیں کہ جہاں وہ عسکری رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں سے ملتے ہیں اور ان کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ روز شیخ حیدر عارضی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اور عباس عسکری یونٹ کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے فالوجہ سے متصلہ اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ وفد نے وہاں موجود فوجی افسران کے ساتھ موجودہ صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا اور جوانوں کی ضروریات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ان دوروں کا مقصد عسکری رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی اور ان تک ضروری اشیاء کی فراہمی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: