الکفیل سکاوٹس کی ہفتہ وارمیٹنگز.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق شعبہ نے ایک عرصہ پہلے الکفیل سکاؤٹس کی بنیاد رکھی کہ جس میں 8 سال سے لے کر 20 سال تک کے طلاب رکن ہیں مذکورہ شعبہ کی طرف سے الکفیل سکاؤٹس کے لیے کیمپنگ، تعلیم و تربیت اور ثقافتی و دینی امور سے آگاہی کے حوالے سے متعدد پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

سکاؤٹس کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے اور انہیں عملی طور پر ہر وقت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے تیار رکھنے کے لیے ورکشاپس اور ہفتہ وار میٹنگز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ان ورکشاپس اور میٹنگز میں انہیں فقہی اخلاقی اور ثقافتی دروس دئیے جاتے ہیں اور فسٹ ایڈ اور دوسرے مختلف امور کی تربیت دی جاتی ہے۔

اس وقت الکفیل سکاؤٹس کے مختلف عمروں سے تعلق رکھنے والے 10 یونٹ ہیں کہ جن میں سے ہر یونٹ 24 طلاب پر مشتمل ہے۔سکاؤٹس کے یہ تمام یونٹ دینی اور ثقافتی مناسبات پہ مختلف طرح کی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہیں اور معاشرے کے ایک سرگرم رکن کی حیثیت سے انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارا سال کام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: