حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کے افتتاح کی تیاریاں اور ایک لاکھ پھولوں کی تقسیم.....

حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کی شب حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے افتتاح کی تیاریاں اپنے تکمیلی مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے لیے پھولوں سے مزین بہت بڑا سٹیج لگا دیا گیا ہے جس پہ پھولوں کی مدد سے (شباك النور) لکھا ہوا ہے ضریح کے افتتاح کے موقع پہ حاضرین میں مختلف اقسام اور رنگوں کے پھول بھی تقسیم کیے جائیں گے اس سلسلہ میں تقریبا ایک لاکھ پھول مہیا کیے گئے ہیں اور اسی طرح سے اس پُر نور محفل کی جگہ کو سجانے کے لیے گملوں میں لگے ہوئے سینکڑوں پودوں اور برقی اشیاءِ آرائش کو استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے باقاعدہ افتتاح کا ہر ایک کو شدت سے انتظار ہے…..
حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے افتتاح کی تقریب حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کی شب باب قبلہ کے سامنے منعقد ہو گی۔ بروز بدھ 12 رجب 1437ھ بمطابق 20 اپریل 2016ء کو رات 8 بجےتقریب کا آغاز ہوگا کہ جس میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تیاری کے تمام مراحل پر مشتمل 15 منٹ کی ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی جائے گی۔اور اس کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب اور اس فلم کو دکھانے کے لیے تمام میڈیا اداروں کو عمومی دعوت دی گئی ہے جس میں بلا معاوضہ اور کسی بھی (logo) کے بغیر انہیں فلم اور تقریب کا اتصالی لنک دے دیا جائے گا۔

اگر آپ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے افتتاحی تقریب کو براہ راست دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/live/index.php?live=5&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: