عباس عسکری یونٹ کے زخمی جوانوں کی عیادت کے لیے علامہ صافی الکفیل ہسپتال میں

قرية البشير اور جبال مكحول کے علاقوں کو داعش سے خالی کروانے کے دوران عباس عسکری یونٹ کے زخمی ہونے والے جوانوں کو الکفیل ہسپتال میں علاج کے لیے لایا جا رہا ہے کہ جہاں انھیں ہر حوالے سے طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) نے زخمی جوانوں کی عیادت کے لیے الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی جوانوں سے ملاقات کی۔

علامہ صافی نے زخمی جوانوں کو ان کی بہادری اور ثابت قدمی پہ خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی۔

علامہ صافی نے زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس بارے میں متعدد احکامات جاری کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: