بروز جمعہ 14رجب 1437هـ (22اپریل 2016ء) کو نجف اشرف میں مقیم دینی مرجع آيت الله العظمی سيد محمد سعيد حكيم(دام ظلّه) نے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور وہاں پندرہ رجب کی شب کے اعمال ادا کیے۔
آيت الله سعيد حكيم(دام ظلّه) نے حضرت امام حسین(ع) کی زیارت کے بعد حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں حاضری دی اور زیارت کے مراسیم ادا کیے۔ آیت اللہ حکیم نے حضرت عباس(ع) کی ںئی ضریح کی عراق میں تیاری اور تنصیب پہ روضہ مبارک کے ادارہ کو مبارک باد پیش کی اور اسے عراق میں موجود حرموں کا تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ نئی ضریح کی تنصیب کے بعد سے روزانہ بہت سی معروف اور اکابر شخصیات روضہ مبارک کی زیارت اور نئی ضریح کو دیکھنے آ رہی ہیں۔