ہمارے اختلافات فقہی نوعیت کے ہیں لہٰذا ہمیں ان کی وجہ سے تقسیم بندی کا شکار نہیں ہونا چاہیے(سابق بھارتی وزیر)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات کے ضمن میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے مقدس روضوں کے زیر سایہ ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی اسمبلی کے رکن اور سابق وزیر ڈاکٹر کے آر رحمان نے بھی شرکت کی اور اس کانفرنس میں اپنی شرکت کو قابل فخر اورشرف قرار دیا۔

ڈاکٹر کے آر رحمان نے اپنی گفتگو میں کہا اسلام نے ہمیں انسانیت اور مسلمانوں کی قیادت کا دستور عطا کیا ہے اور رسول اعظم (ص) اور قرآن نے اس کی تمام تفاصیل سے ہمیں آگاہ کیا ہے اگر ہم مل جل کر رہنا اور اتحاد بین المسلمین چاہتے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کی اتباع کریں اور اپنی روز مرہ زندگی میں اس پرعمل کریں۔

کچھ ایسی خارجی قوتیں ہیں کہ جو وحدت کو ختم کرنا چاہتی ہیں ہم شیعہ اور سنی تمام مسلمان ہیں اور ہمارے درمیان کچھ فقہی اور جزوی اختلافات ہیں جو ہمیشہ سے موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ان کی وجہ سے تقسیم بندی کا شکار نہ ہوں اور انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں میں بنا بنایا لقمہ نہ بنیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: