ماحولیاتی آلودگی سے نجات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سیمینار۔۔۔۔۔

بروز ہفتہ 15 رجب 1437 ھ بمطابق 23 اپریل 2016 ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور منظّمة (متابع) للتنمية والارتقاء بالبيئة العراقية نامی این جی او کے مشترکہ تعاون سے حرم کے امام حسن(ع) ہال میں اس عنوان کے تحت ایک سیمینار منعقد ہوا: صاف ماحول ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

اس سیمینار میں ماحولیات کے وفاقی وزیر اور بہت سے ماحولیاتی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری انجینئر بشیر محمد جاسم نے خطاب کیا اور صاف ستھری آب و ہوا اور آلودگی سے پاک ماحول کے حوالے سے گفتگو کی اور آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شجر کاری، مصنوعی جنگلات اور دیگر دسیوں منصوبوں پہ روشنی ڈالی۔

اس کے بعد مذکورہ این جی او کے سربراہ آمال الدین ھر نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

سیمینار میں متعدد شخصیات نے خطاب کیا کہ جن میں ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر جاسم حمادی بھی شامل تھے۔ ان تمام شخصیات نے صاف ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا اورصاف ماحول کی فراہمی اور اسے آلودگی سے بچانے کو ہر ایک کی ذمہ داری قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: