تصویری رپورٹ: بنگلور میں جشن امیر المومنین (ع) کو حاصل ہونے والی بے انتہاء پذیرائی.....

ہندوستان میں تقریبا سو ملین شیعیان اہل بیت(علیھم السلام) رہتے ہیں کہ جن کے دل آئمہ اطہار(علیھم السلام) کے مراقد اور خاص طور پر عراق میں موجود مقدس روضوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

بعض تاریخی شواہد کے مطابق ہندوستان میں شیعیت کی نشرواشاعت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے شاگردوں کے ذریعے سے ہوئی اور آج تک مذہب اہل بیت کے علماء کی بدولت ہندوستان میں شیعیت اپنا بھر پور وجود رکھتی ہے۔

ہندوستان کے تقریبا سب شہروں میں شیعوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے کہ جن میں بنگلور بھی شامل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات میں شرکت کے لیے بنگلور اور اس کے گردونواح میں رہنے والے مومنین کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے اور جشن کے ضمن میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات کو بہت سراہا جا رہا ہے کہ جسے آپ ذیل میں موجود تصاویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: