ایک سوال کا جواب دیں اور عراق میں موجود مقدس روضوں کی زیارت کریں۔۔۔۔۔

عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت ہندوستان کے ہر مومن کی انتہاء آرزو ہے ہر مومن چاہتا ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ہی سہی وہ عراق میں موجود مقدس روضوں میں حاضری کا شرف حاصل کرلے۔

مومنین کی اسی تمنا کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے شہر بنگلور میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین علیہ السلام کے ضمن میں ایک کوئز پروگرام بھی شامل ہے کہ جس کے تحت نمائش میں ایک جگہ مومنین حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہیں اور اپنا نام زیارت کے مقدس سفر کے خواہش مندوں میں لکھوا لیتے ہیں۔

نمائش کا آخری دن خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ خواتین بھی اپنا نام اس فہرست میں شامل کر سکیں۔

آخر میں صحیح جواب دینے والے حضرات کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے 12 ایسے خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے مقامات مقدسہ کی زیارت کروائی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: