سانحہ سامراء.....کہ جس کا زخم کبھی بھی نہیں بھرے گا.....

سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری (ع) پہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور روضہ مبارک کو شہید کیے جانے کے المناک سانحہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنے ہر ممکن وسائل استعمال کیے ہیں اور اسی سلسلہ میں روضہ مبارک کی طرف سے ہندوستان کے شہر بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک امام علی نقی (ع) و امام حسن عسکری(ع) کے نام سے موسوم ایک سٹال لگایا ہے کہ جو مندرجہ ذیل اشیاء پہ مشتمل ہے:نب من الجناح

  • 1- سانحہ سامراء کے حوالے سے اعلیٰ دینی مرجعیت کے بیانات پر مشتمل پوسٹرز کہ جن میں دینی قیادت نے اس دہشت گردانہ حملے کی پُزور مذمت کی اور مومنین کو صبر و تحمل سے کام لینے اور فرقہ واریت سے دور رہنے کا حکم دیا۔
  • 2- تین زمانوں پر مشتمل تصاویر کہ جن میں روضہ مبارک کے انہدام سے پہلے، انہدام کے بعد اور نئی تعمیر کی عکاسی کی گئی ہے۔
  • 3- روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) پہ دہشت گردانہ حملوں کی تاریخ و تفصیل اور اعلیٰ دینی مرجعیت کے بیانات پر مشتمل پمفلٹز۔
  • 4- روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے گنبد پہ لہرانے والا عَلَمْ ۔

یہاں ایک صندوق بھی پڑا ہوا ہے کہ جس میں مومنین امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے نام اپنے خطوط اور تمنائیں لکھ کر ڈال رہے ہیں۔اس صندوق میں ڈالے جانے والے تمام خطوط کو دونوں اماموں کی ضریح میں ڈال دیا جائے گا۔
واضح رہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کا سٹال عراق سے باہر کسی ملک میں لگایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: