ہم نے عراق کے مقدس روضوں میں اتحاد بین المسلمین کو اپنی بہترین صورت میں دیکھا ہے(حفیظ الرحمن)

بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات کے ضمن میں اتحاد بین المسلمین کے موضوع پہ ایک کانفرنس بھی منعقد ہوئی کہ جس میں تمام اسلامی مسالک کے علماء مدعو تھے۔

اس کانفرنس میں مؤسّسة الصوفية للسلام کے رکن اور اہل سنت کے معروف عالم دین جناب حفیظ الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا ہندوستان میں بہت زیادہ مذاہب اور ادیان کی موجودگی کے باوجود بھی یہ ایک پُر امن ملک ہے کیونکہ مسلمانوں اور غیر مسلموں پر مشتمل یہاں کی عوام مل جل کر رہتی ہے۔

انہوں نے عراق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عراق کے مقدس روضوں میں اتحاد بین المسلمین کی احسن اور واضح ترین صورت کو دیکھا ہے یہ مقدس مقامات ہر ایک کو اپنی آغوش میں لیتے ہیں اور ہر انسان کو انسان ہونے کے ناطے سے دیکھتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب، دین یا مسلک سے ہو ہم جب ان مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آئے تو ہم نے دیکھا کہ مقدس روضوں کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں اور ہر شخص اپنے عقیدہ اور مذہب کے مطابق وہاں مکمل آزادی کے ساتھ زیارت، دعا اور عبادت کر سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: