روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کے ضمن میں کتابوں اور تصاویر کی ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے کہ جس میں عراق کے مقدس روضوں نے اپنے اپنے سٹال لگائے ہیں کہ جہاں مومنین کے درمیان مفت کتابیں اور تصویریں تقسیم کی جارہی ہیں ۔

اس نمائش میں روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے سٹال کے انچارج سید محمد اعرجی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے اس نمائش کے لیے پہلے سے ہی بہت سی کتابیں تصاویر اور مختلف متبرک تحائف کو مہیا کر لیا تھا اور نمائش کے شروع ہوتے ہی ہم نے ان اشیاء کی تقسیم شروع کر دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: