بنگلور میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال پہ نہ ختم ہونے والا رش۔۔۔۔۔

جشن امیر المومنین علیہ السلام کی ضمن میں لگائی گئی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی دسیوں فکری و ثقافتی منشورات کو اپنے سٹال میں رکھا ہے کہ جن کو حاصل کرنے کی خواہش بنگلور کے ہر مومن کے دل کی تمنا بن گئی ہے جس کی وجہ سے روضہ مبارک کے سٹال پہ نمائش کے ابتداء سے انتہاء تک ایک نہ ختم ہونے والا رش لگا رہتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس نمائش میں اردو اور انگلش میں مختلف موضوعات پرلکھی گئی کتابوں اور پمفلٹز کے (12,000) نسخے تقسیم کرنے کے لیے رکھے ہیں اور اسی طرح حرموں کی ہزاروں تصاویر اور مختلف اشیاء پر متشمل(2,000) سی ڈیز بھی رکھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: