بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے لکھنو کی معروف سماجی شخصیت اور اتر پردیش اسمبلی کے سابقہ رکن سید سراج مھدی نے کہا ہے کہ عراق میں اس وقت جو کچھ بھی ہو رہا ہے اور جو کچھ بھی اس کی مخالفت اور ضد میں کیا جا رہا ہے اس کے باوجود بھی اہل بیت علیھم السلام کے فضل اور برکات کی بدولت عراق عنقریب اپنے اس بلند مقام پہ پہنچ جائے گا کہ جس کا وہ مستحق ہے۔
سراج مھدی نے جشن امیر المومنین علیہ السلام کے ہندوستان میں انعقاد پہ پورے ہندوستان کے مومنین اور خاص طور پہ بنگلور کے رہنے والوں کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور اس جشن کو عراق کے مقدس روضوں اور ہندوستان کے درمیان اتصالی حلقہ قرار دیا۔