حیدر آباد میں منعقد ہونے والا جشن امیر المومنین(ع) ابھی تک ہماری یادوں پہ دستک دے رہا ہے(سید الطاف رضوی)

بنگلور میں منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے حیدرآباد کی اسمبلی کے رکن سید الطاف رضوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہمارے شہر میں منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تمام تقاریب بے مثال تھیں۔ اور ابھی تک یہ جشن ہماری یادوں پہ دستک دے رہا ہے یہ جشن ہر حوالے سے انتہائی کامیاب رہا ہماری تمنا ہے کہ ایک دفعہ پھر یہ جشن ہمارے شہر میں منعقد ہو اس جشن کی یاد حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے جشن میلاد کے ساتھ مربوط ہو چکی ہے۔

سید رضوی نے کہا کہ ہمارے شہر میں بہت سی تقریبات منعقد ہوئی ہیں لیکن جس طرح سے جشن امیر المومنین علیہ السلام کی تقریبات کو پذیرائی ملی ہے اس کی مثال ناپید ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: