عراق کے مقدس روضوں کی تاریخ بیان کرنے والی نادر تصاویر.....

ہندوستان کے شہرحیدر آباد سے تعلق رکھنے والے مرحوم سید محمد ھادی اہل بیت علیھم السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کے حوالے سے اپنے زمانے میں کافی شہرت رکھتے تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اہل بیت علیھم السلام کی محبت اور اطاعت میں گزاری ہر مومن کی طرح ان کے دل میں عراق میں موجود اہل بیت علیھم السلام کے مقدس روضوں کی زیارت کا شوق دھڑکنوں کی صورت بستا تھا اپنی اس تمنا کو پورا کرنے کے لیے وہ دن رات کوشش میں لگے رہتے اور بالآخر اپنی اس تمنا کو پورا کرنے کے لیے سن (1939) میں انہوں نے حیدرآباد سے بمبئی کا سفر کیا وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک کیمرا خریدا اور بحری جہاز کے ذریعے عراق کے سفر پہ روانہ ہوگئے۔ جب وہ کربلا پہنچے تو اس وقت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے ایام تھے سید محمد ھادی نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں اور کربلا کے دیگر مقامات کی زیارت کی اور تمام مقامات کو کیمرے کے عدسے کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کر لیا۔ اس کے بعد سید ھادی نے سامراء، کاظمیہ اور نجف میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کا بھی شرف حاصل کیا اور وہاں بھی تمام مقدس مقامات کی تصاویر کو کیمرے نے محفوظ کیا۔

حیدرآباد واپس آنے کے بعد سید ھادی نے ان تصاویر کو پرنٹ کروا کر محفوظ کر لیا کہ جو ایک قیمتی ترین ورثہ کی صورت میں ان کے خاندان میں آج تک موجود ہیں۔
ان تاریخی تصاویر کے نور سے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین میں باقاعدہ طور پر لوگوں نے استفادہ کیا سید ھادی کے پوتے انجینئر سید محمد نے ان تصاویر کو جشن کی انتظامیہ کے تعاون سے بڑے حجم میں پرنٹ کروا کر جشن میں جاری نمائش میں رکھا کہ جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے ان تصاویر کو دیکھا اور حرموں کی تاریخ کو اس طرح سے محفوظ کرنے پہ سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: