امت اسلامیہ کو جن مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اس کا سبب رسول خدا(ص) اور اہل بیت(ع) کے راستہ سے دوری تھی۔(مولانا حافظ عثمان)

حیدرآباد کی مرکزی مسجد جامع مکہ کے خطیب اور اہل سنت کے معروف عالم دین نے چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

رسول خدا(ص) نے حضرت علی(ع) سے مخصوص اتنی زیادہ احادیث کو بیان کیا ہے کہ جن کو نہ تو شمار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کا احاطہ ممکن ہے رسول خدا(ص) نے حضرت علی(ع) کے لیے فرمایا: (من كنت مولاه فهذا عليّ مولاه)جس کا میں مولا و آقا ہوں اس کا یہ علی بھی مولا و آقا ہے۔ (أنا مدينة العلم وعليّ بابها) میں علم کا شہر ہوں اور علی(ع) اس کا دروازہ ہے۔رسول خدا(ص) نے جب بھی حضرت علی علیہ السلام کو کسی چیز سے مخصوص قرار دیا تو وہ کسی تعلق کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ آپ(ص) نے صرف اور صرف خدا کے حکم کے تحت مخصوص کیا۔

مولانا عثمان نے یہ بھی کہا:

امت اسلامیہ کو جن مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اس کا سبب رسول خدا(ص) اور اہل بیت(ع) کے راستہ سے دوری تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں بھر پور طریقے سے جشن امیر المومنین(ع) بنگلور میں منایا گیا اور اس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم علیہ السلام و امام محمد تقی علیہ السلام کے وفود نے خصوصی شرکت کی اور مقدس تحائف اور فکری منشورات کو مومنین میں تقسیم کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: