قریۃ البشیر میں جاری عسکری آپریشن کے حوالے سے عباس عسکری یونٹ کا تفصیلی بیان.....

عباس عسکری یونٹ نے بروز ہفتہ (22رجب 1437هـ) بمطابق (30اپریل 2016ء) رات گئے ایک پریس ریلیز میں کرکوک کے نواحی شہر قریۃ البشیر کو دہشت گردوں اور داعش سے خالی کروانے کے لیے جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں جن میں کہا گیا ہے:

1: عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی کے مطابق آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز 30 اپریل کی صبح 6 بجے کیا گیا جس میں داعش کے دہشت گردوں پہ دو طرف سے حملہ کیا گیا ایک طرف عباس عسکری یونٹ نے امام علی برگیڈ اور کتائب سید الشھداء کے ہمراہ تل احمد سے مقام امام رضا علیہ السلام تک پیش قدمی کی اور راستے میں تمام رکاوٹوں اور داعش کے حملوں کو روندتے ہوئے اپنے ہدف کو حاصل کیا۔ جبکہ دوسری طرف پیشمرگہ نے ترکمان رجمنٹ اور عسکری رضاکاروں کے ہمراہ داعش پہ حملہ کیا اور شام تک اپنے تمام اہداف کو حاصل کر لیا اس آپریشن میں زمینی فوج کوعراقی فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی۔

2: عباس عسکری یونٹ تمام حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دن 1 بجے قریۃ البشیر کے مرکز میں موجود مقام امام رضا علیہ السلام پہ پہنچا۔

3: جب کہ شام 4 بجے تک یونٹ کے جوانوں نے شہر کے زیادہ تر حصوں اور اس سے متصلہ علاقوں کو داعش سے پاک کر دیا۔

4: عباس عسکری یونٹ کل تک پورے شہر کو ہر حوالے سے داعش سے پاک کر دے گی اور شہر میں تعمیراتی کاموں کو بھی شروع کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: