الکفیل ہسپتال میں پہلی دفعہ سرجری کے ذریعے کان میں آلہ سماعت کی تنصیب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ قوت سماعت سے محروم ایک بچی کے کان میں آپریشن کے ذریعے آلہ سماعت نصب کیا گیا ہے اور اب یہ بچی اس کامیاب آپریشن کے بعد مکمل طور پر سننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ویسے تو الکفیل ہسپتال میں دسیوں ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ترین ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں البتہ یہ آپریشن ای این ٹی سپیشلسٹ اور سرجن ڈاکٹر عادل ھادی مسعودی کی سربراہی میں عراقی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: