بارھویں سالانہ کتابی نمائش’’معرض کربلا الدولی‘‘ کی تیاریاں آخری مراحل میں.....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال لگائی جانے والی کتابی نمائش’’معرض کربلا الدولی‘‘ اس سال بھی اپنے مقررہ وقت پہ شروع ہو جائے گی۔کہ جس میں سینکڑوں کتابی ادارے شرکت کر رہےہیں۔

نمائش کے انچارج سید میسّر اکرم حکیم نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نمائش کا افتتاح (27رجب 1437هـ) بمطابق(5مئی 2016ء) کو ہو گا اور یہ نمائش مابین الحرمین میں ایک لمبے عرصے تک جاری رہے گی۔

نمائش کے لیے (3250) مربع میٹر رقبہ پہ خیمہ نما ہال نصب کیا گیا ہے جس میں 180 کاؤنٹر لگائے گئے ہیں کہ جہاں نمائش میں شریک ناشرین اور کتابی ادارے اپنے اپنے سٹال لگائیں گے۔

میسّر حکیم نے بتایا ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے 300 سے زیادہ کتابی اداروں نے درخواستیں دی تھیں کہ جن میں سے 180 اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے کہ جن کا تعلق تقریبا 13 ممالک سے ہے اور امید ہے کہ نمائش میں شرکت کرنے والے کتابی اداروں کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ معرض کربلا الدولی للکتاب نامی یہ نمائش حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا اہم حصہ ہے یہ جشن گزشتہ بارہ سال سے حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: