عباس عسکری یونٹ کے مزید تین جوان شھداء کے قافلے میں شامل.....

قریۃ البشیر کو داعش سے آزاد کروانے کے دوران جن مومنین نے جامِ شھادت نوش کیا ان میں عباس عسکری یونٹ کے تین جوان بھی شامل ہیں کہ جو:

شھید الحاج طاهر لازم البديري کہ جو بصرہ کی حسینی انجمنوں کے انچارج تھے۔

شهيد سيد عزيز هاشم عزيزکہ جن کا تعلق بصرہ سے ہے۔

شهيد سيّد مؤيّد محسن الحجّار الموسوي کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مجاور اور خادم تھے۔

بروز سوموار 24 رجب1437 ھ بمطابق 2مئی 2016ء کو ان شھداء کے جنازوں کو کربلا لایا گیا کہ جہاں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اور ان کی بہادری اور قربانیوں پہ خراجِ تحسین پیش کیا۔

شھداء کے جنازے مومنین کی بہت بڑی تعداد کے ہمراہ پہلے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں لائے گئے جہاں زیارت کی مراسیم کی ادائیگی کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے جنازوں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں لایا گیا اور مراسیم زیارت ادا کی گئی اس کے بعد شھداء کو وادی سلام میں دفن کیا گیا۔

واضح رہے کہ عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے عراق میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے تمام معرکوں میں شرکت کی اور بہادری اور فدا کاری کی سنہری تاریخ رقم کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: