امام موسیٰ کاظم(ع) کے یوم شھادت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا ماتم جلوس امام حسین(ع) کی بارگاہ میں.....

بعد از ظہر بروز منگل 25 رجب 1437 ھ بمطابق3 مئی 2016 ء کوروضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نےحضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی المناک شہادت کے حوالے سے اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور ماتم و عزاداری کے احیاء کے لئےایک ماتمی جلوس نکالا کہ جس میں روضہ مبارک کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان اور حرم کے خدام نے شرکت کی۔

حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا کہ جس میں خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: