عباس عسکری یونٹ کے شھداء کے ایصال ثواب کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے مجلس ترحیم.....

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت کا پُرسہ پیش کرنے اور عباس عسکری یونٹ کے شھداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے مابین الحرمین میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا کہ جس میں مومنین کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا م کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور حرم کے خدام نے شرکت کی۔

مجلس عزا میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کیے گئے اور عراق اور مقامات مقدسہ کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جانے والے مومنین اور خاص طور پر عباس عسکری یونٹ کے شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: