قریۃ البشیر کو داعش سے پاک کرنے کے بعد عباس عسکری یونٹ کی واپسی اور اہل کربلا کی طرف سے ان کا پُرجوش استقبال.....

عراق کے شمال میں واقع قریۃ البشیر کو داعش سے آزاد کروانے کے بعد عباس عسکری یونٹ کے جوان آج کربلا پہنچے ہیں کہ جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام اور اہل کربلا نے عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کا پُرجوش استقبال کیا اور جذبات سے لبریز نعروں اور درود و سلام کی گونجتی ہوئی آوازوں کے ساتھ جوانوں کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قریۃ البشیر سے نکلنے کے بعد عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کا قافلہ کربلا تک کے راستے میں جن جن شہروں سے بھی گزرا وہاں کے رہنے والوں نے ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا اور اس فتح و نصرت پہ خدا کا شکر ادا کیا۔

کربلا پہنچنے پہ علقمی کمپلیکس میں ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی کہ جس میں کربلا کے دونوں حرموں کے اعلیٰ عہدیداران اور فوج کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: