بارہویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش ’’معرض کربلا الدولی للکتاب‘‘ کا افتتاح’’180‘‘ ناشرین کی شرکت.....

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والی بارہویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش ’’معرض کربلا الدولی للکتاب‘‘ کا افتتاح ہو گیا ہے کہ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے۔

بروز جمعرات (27رجب 1437هـ) بمطابق(5مئی 2016ء) کو بین الحرمین میں لگنے والی اس کتابی نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر کے علاوہ دونوں حرموں کے خدام اور علمی ،سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ نمائش کے انچارج سید میسّر اکرم حکیم نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نمائش کا افتتاح (27رجب 1437هـ) بمطابق(5مئی 2016ء) کو ہو گا اور یہ نمائش مابین الحرمین میں ایک لمبے عرصے تک جاری رہے گی۔

نمائش کے لیے (3250) مربع میٹر رقبہ پہ خیمہ نما ہال نصب کیا گیا ہے جس میں 180 کاؤنٹر لگائے گئے ہیں کہ جہاں نمائش میں شریک ناشرین اور کتابی ادارے اپنے اپنے سٹال لگائیں گے۔

میسّر حکیم نے بتایا ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے 300 سے زیادہ کتابی اداروں نے درخواستیں دی تھیں کہ جن میں سے 180 اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے کہ جن کا تعلق تقریبا 13 ممالک سے ہے اور امید ہے کہ نمائش میں شرکت کرنے والے کتابی اداروں کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ معرض کربلا الدولی للکتاب نامی یہ نمائش حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا اہم حصہ ہے یہ جشن گزشتہ بارہ سال سے حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: