شھداء کے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں.....

ضلع بابل کے نواحی شہر مدینۃ القاسم میں شھداء اور غریب خاندانوں کے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کا ایک گروہ حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا کہ جہاں روضہ مبارک کے خدام نے ان کا استقبال کیا اور مراسیمِ زیارت میں ان کے ہمراہ رہا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے ان اساتذہ نے قاسم میں ایک اکیڈمی کھولی ہے کہ جہاں شھداء اور غریب خاندانوں کے بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے اور امتحانات کی تیاری کے لیے بلا معاوضہ پڑھایا جاتا ہے۔

مذکورہ اکیڈمی کے اساتذہ مراسیمِ زیارت سے فارغ ہونے کے بعد دار الضیافۃ میں آئے کہ جہاں حرم کی انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی ارکان نے ان سے ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن سے تعلق رکھنے والے سید عدنان جلو خان موسوی نےاساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں طلاب کو بہت زیادہ اہمیت دینی چاہیے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے مسلسل کام کرنا چاہیے تاکہ وہ دشمن کے ان حملوں سے محفوظ رہ سکیں کہ جن کا ہدف آنے والی نسلوں کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: