روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف خوشی کے مظاہر اور آرائش.....

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے مہینہ’’شعبان‘‘کا چاند نظر آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع)میں ہرطرف مسرت کے مظاہر نظر آرہے ہیں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے آویزاں ہیں جہاں نظر پڑتی ہے وہاں مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔۔۔۔۔

یہ ساری آرائش ان انوارِ محمدیہ کے جشن میلاد کی مناسبت سے کی گئی ہے کہ جن کی اس مہینہ میں آمد نے اہل بیت(ع) اور ان کے چاہنے والوں کے دامن کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔

اس مہینہ کے پہلے عشرے میں امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور امام سجاد علیہ السلام سمیت اہل بیت علیھم السلام سے تعلق رکھنے والی متعدد برگزیدہ شخصیات نے اس ظاہری دنیا میں قدم رکھا۔

واضح رہے کہ اسی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال کئی روز پہ مشتمل ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال بھی اس کی تقریبات کا آغاز بروز منگل(2شعبان 1437هـ) بمطابق(10مئی 2016ء) کو اس عنوان کے تحت ہو گا امام حسین علیہ السلام حریت کے چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں۔ کہ جس میں دسیوں ممالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات مدعو ہیں اور اس جشن میں دسیوں تقاریب منعقد ہوں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: